Uncategorized

چٹاگانگ ٹیسٹ،جیتنے کیلئے پاکستان کو 202 رنزبنانے ہونگے

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں عمدہ گیند بازی کرتے ھوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگ میں حسن علی نے بھی 5 شکار کیے تھے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 رنز پرپولین لوٹ گئی یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں عمدہ گیند بازی کرتے ھوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگ میں حسن علی نے بھی 5 شکار کیے تھے۔
بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوئی، میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم اس کے اوپنرز ٹیم کو ایک بار پھر اچھا آغازفراہم نہ کر سکے۔
میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں اپنی پہلی اور دوسری وکٹ کا نقصان 14 کے اسکور پر ہوا جب شادمان اسلام 1 اور نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ٹیم کا اسکور 15 پر پہنچا تو مومن الحق بھی صفر پر پویلین چلتے بنے، 18 رنز بنانے والے سیف حسن 25 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 43 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 16 رنز ہی بنا سکے ، چھٹی وکٹ مہدی حسن کی 115رنز پر گری، وہ 11 رنز بناسکے۔
مخالف ٹیم کی ساتویں وکٹ یاسر علی کی جگہ کنکشن قانون کے تحت آنے والے کھلاڑی نورالحسن کی گری، جنہوں نے 15 رنز بنائے جبکہ نصف سنچری بنانے والے لٹن داس بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے۔ یاسرعلی شاہین کے باؤنسر سے ریٹائرڈ ہرٹ ھو گئے تھے.
اس کے بعد آنے والے کھلاڑی ابو جاوید بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ بنگلادیش کے آخری کھلاڑی عبادت حسین بھی کوئی رن بنائے بغیرآؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 5 شکار کیے جبکہ حسن علی اور ساجد خان نے 2 ،2 وکٹ حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button