تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بدبخت بیٹے نے مسجد میں عدالت لگا کر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

دیالپور کے علاقے سبزی منڈی میں محمد احمد نامی بدبخت بیٹے نے مسجد میں اپنی عدالت لگائی اور والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاتون نے ضلعی پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کی اپیل کی جس پر ڈی پی او حافظ خضر زمان نے نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

بعدازاں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button