تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بیٹی کو تنگ کرنے سے روکنے پر بااثر شخص کا ماں پر بہیمانہ تشدد

لاہور میں بیٹی کو تنگ کرنے سے روکنے پر بااثر شخص نے ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

لاہور کے تھانہ کاہنہ کی حدود سادھوکی گاؤں میں بااثر شخص نے بیٹی کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بااثر شخص کی خاتون پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں اسے گلی میں خاتون پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بہیمانہ تشدد سے خاتون کے سر اور ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔

خاتون کا تعلق ملتان سے بتایا گیا ہے جبکہ وہ لاہور میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہیں۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے تھانہ کاہنہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی تاہم پولیس نے درخواست کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button