تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ شامل کیے جانے کی تجویز

 

سعودی عرب میں ارکان شوری نے شادی سے قبل نئے جوڑوں کے طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے سے متعلق ارکان شوری شہزادی ڈاکٹر الجوھرہ بنت فھد آل سعود، ڈاکٹر ایمان الجبرین، ڈاکٹر عبد الرحمان الراجحی، ڈاکٹرمحمد الجربا، محمد المزید اور ڈاکٹر ھادی الیامی نے قانون شوری کی دفعہ 23 کے تحت توثیق کے قانون کی دفعہ 33 میں ترمیم تجویز کی جس پر ارکان نے طویل بحث کی۔

رپورٹ کے مطابق اس بحث کے دوران ایک رکن ڈاکٹر محمد الجربا نے زور دیا کہ شادی سے قبل طبی معائنے میں مرد یا عورت لئ نشہ آور اشیا کے استعمال سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے اس لیے اسے بھی ٹیسٹ ک حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے اپنی تجویز کے حق میں قانونی اور سماجی دلائل پیش کیے اور کہا کہ نشہ آور اشیا کے استعمال سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے اور خاندانوں کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ اس لیے مجلس شوری کی ذمے داری ہے کہ وہ سماج کی ضروریات پر نظر رکھے اور معاشرے کو نشے جیسی خطرناک آفت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ڈاکٹر محمد الجربا نے مزید کہا اس معاملے کو شادی ٹیسٹ میں شامل کرنا ریاست کی انسداد منشیات سٹرٹیجک کے بھی عین مطابق ہے۔ اس سے نوجوانوں میں آگہی پیدا ہوگی اور یہ اقدام نوجوانوں کو  ہر طرح کی منشیات سے دور رکھنے میں معاون بنے گا۔

واضح رہے کہ توثیق کے قانون کی دفعہ 33 میں نکاح خواں پر یہ پابندی ہے کہ وہ نکاح پڑھانے سے قبل نکاح کی شرائط اور بنیادی امور  کے بارے میں اطمینان حاصل کرے۔ دولہا اور دلہن میں رشتہ زوجیت کے حوالے سے رکاوٹیں دور ہونے کی تصدیق کرے اور شرعی سرپرست کی موجودگی میں نکاح کی کارروائی کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button