پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے کہ غیرملکی ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں اور واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کے واقعے پر ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ آفتاب احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والا غیر ملکی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ غیرملکی ایجنسیوں کیلئےکام کرتے ہیں۔
آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ تفتیش کررہے ہیں واقعہ پڑوسی ملک سے تعلقات خراب کرنےکی سازش ہوسکتی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم سے وردی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے انکشاف کیا واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے ہیں اور غیر ملکی ایجنسی کے کہنے پر سکھ یاتریوں سے وارادات کرکےفرار ہوجاتےہیں۔
ملزمان مختلف سرکاری یونیفارم پہن کر غیر ملکی شہریوں سےتلاشی کے بہانےواردات کرتے تھے،
ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلائی جائےگی، شہریوں کاتحفظ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی اولین ترجیح ہے۔