تازہ ترینخبریںپاکستان

9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا: عمران خان کا دعوی

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعوی کیا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا،

یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا مگر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button