نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے سہولت فراہم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجراء انتہائی آسان ہوگیا۔
نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت ‘ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی’ متعارف کرادی گئی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت
ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجراء انتہائی آسان
پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے… pic.twitter.com/BatgImkX96
— NADRA (@NadraPak) December 4, 2023