تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کا شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں

 انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بارہ سے چودہ دسمبر تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کو شامل نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کلینڈر میں بارہ سے چودہ دسمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کیلئے تقریبا سترکروڑ ڈالرزقسط کی منظوری دے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے رواں ماہ کے دوران آئی ایم ایف بورڈاجلاس کیلئےپر امید ہیں، قلیل مدتی تین ارب ڈالرز کےقرض پروگرام کےتحت پاکستان کو دوسری قسط ملے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں گے، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزہ مذاکرات کامیاب ہو چکےہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف سطح معاہدہ طے پایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button