تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چلاس بس پر حملے کی ایف آئی آر درج، 6 مشتبہ افراد گرفتار

دیامر پولیس نے گزشتہ روز چلاس میں اسلام آباد جانے والی بس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گلگت بلتستان کے داخلی اور خارجی راستے بند ، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،۔

کمشنر دیامر کے تعلقات عامہ کے افسر نے کہا کہ ایس ایچ او دیامر عظمت شاہ کی جانب سے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پی آر او راجا اشفاق طاہر نے کہا کہ اب تک چھ مشتبہ افراد کو دو تھانوں میں حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری عہدیدار نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔راجا اشفاق طاہر نے مزید کہا کہ پولیس نے دیامر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک آج معطل رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button