تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اداکارہ پائل گھوش کا کرکٹر عرفان پٹھان کیساتھ ڈیٹنگ کا انکشاف

بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کرکٹر عرفان پٹھان سے محبت تھی اور ان کو 5 سال تک ڈیٹ بھی کیا۔

پائل گھوش نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے عرفان پٹھان کو 2011ء سے 5 سال تک ڈیٹ کیا اور اس کے بعد ہمارا بریک اَپ ہوگیا۔

اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میرے پیچھے گوتم گمبھیر اور اکشے کمار سب پڑے ہوئے تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی اور مجھے ان کے علاوہ کوئی اور نظر ہی نہیں آتا تھا۔

پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں عرفان کو سب بتاتی تھی اور انہیں گوتم گمبھیر کی مسڈ کالز بھی دکھاتی تھی، میں نے صرف عرفان پٹھان سے پیار کیا اور کسی سے بھی نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ عرفان پٹھان کو سب اچھی طرح معلوم تھا اور وہ میری فون کالز چیک کیا کرتے تھے، جب میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران پونے میں عرفان سے ملنے گئی تو انہوں نے اپنے بھائی یوسف پٹھان، ہاردک اور کرونل پانڈیا کے سامنے بھی ان باتوں کا ذکر کیا۔

پائل گھوش نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ جب میرا عرفان پٹھان سے بریک اپ ہوا تو میں بیمار ہو گئی تھی اور کئی برس تک کام نہیں کر سکی، میں نے عرفان کے بعد کسی اور سے پیار نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button