تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

اٹلی کے تاریخی جھکے ہوئے مینار کے گرنے کا خطرہ٬ ایمرجنسی نافذ

اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ کسی بھی وقت گرنے کے خطرے کی وجہ سے علاقے کو سیل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم سے 375 کلومیٹر دور واقع اطالوی شہر بولوگنا میں قرون وسطیٰ دور کے ایک ہزار سال سے زائد قدیم گیریزنڈا ٹاور کو ضرورت سے زیادہ جھکاؤ کے بعد اچانک گرنے کے خطرے کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے ٹاور کے آس پاس کا علاقہ سیل کرکے وہاں جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ شہری حکام کا کہنا ہے کہ ٹاور کے گرد ایک حصار بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ 16 فٹ اونچی رکاوٹ کی تعمیر بھی شروع کردی ہے تاکہ اس کے گرنے کی صورت میں ملبہ کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button