تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس کے نام پر واردات جاری، شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لے لیے

کراچی میں پولیس کے نام پرایک اور واردات کہانی سامنے آگئی، سادہ لباس افراد نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں کا تاوان وصول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سادہ لباس افراد کی جانب سے شہری کو اغوا کیا گیا اسے چھوڑنے کے لیے 12 لاکھ 20 ہزار تاوان وصول کیا گیا۔ مذکورہ واقعہ 16 اکتوبر کی رات محمودآباد اشرف کالونی میں پیش آیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 سادہ لباس مسلح افراد میرے گھرمیں داخل ہوئے۔ ان سے پوچھا کون ہیں تو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا،

شہری نے بتایا کہ ملزمان نے گھر کی تلاشی لی پھر گاڑی میں سوار کرا کر مجھے میرے آفس لے گئے۔ ملزمان آفس کی تلاشی لیتے رہے اور رقم کا تقاضا کرتے رہے۔

آفس سے بھی کچھ نہ ملا تو شاہراہ فیصل پر گھماتے رہے۔ ملزمان نے اکاؤنٹ سے 8 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے باقی کیش لے کر چھوڑ دیا۔ ملزمان نے رقم لینے کے بعد شاہراہ فیصل ایف ٹی پی پل کے پاس چھوڑا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے واردات میں پولیس موبائل کا بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس نے 10 روز بعد مسلسل چکر لگانے پر مقدمہ درج کیا۔ اس واقعے کا مقدمہ محمودآباد تھانے میں یاسر نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button