تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین کا اہم بیان آگیا

پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا،سربراہ پی ٹی آئی عمران خان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہرعلی خان پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پشاور پہنچے تو :کارکنوں نے پُرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتہائی اہم منصب سونپنے پرسربراہ پی ٹی آئی کاشکر ادا کرتا ہوں۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ جوسربراہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوتاہےوہی ہمارا فیصلہ ہے، عوام کی سنناچاہیے اس مرتبہ عوام کی آواز کو سناجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے ، مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن طریقے سےنبھاؤں گا۔

نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا، سربراہ پی ٹی آئی عمران خان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button