تازہ ترینخبریںسپیشل رپورٹ
کرتارپور: باباگورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز
سکھوں کے 10 گرؤوں میں سے سب سے پہلے گرو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آج آخری روز ہے۔
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات سے متعلق اختتامی دعا میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد سلسلہ تاحال جاری ہے۔
کرتار پور راہداری سے سیکڑوں یاتری دربار پہنچ گئے۔
برطانیہ، کینیڈا، ملیشیا سے آئے ہوئے سکھ یاتری دربار میں موجود عبادات میں مصروف ہیں۔
براستہ واہگہ بارڈر بھارت سے آئے 2200 سکھ یاتریوں نے لنگر ہال میں ناشتہ کیا ہے۔