تازہ ترینخبریںسیاسیات

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر پارٹی الیکشن میں کود پڑے اور اسے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں اور پارٹی آئین ہم نے بنایا تھا جس میں اس کا ڈیموکریٹک کلچر رکھا تھا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہمارے بنائے آئین کے مطابق کوئی بھی چیئرمین 2 مرتبہ سے زیادہ منتخب نہیں ہوگا جبکہ 3، 3 سال سے زیادہ چیئرمین کی مدت نہیں ہوگی، ہمارا مقصد پی ٹی آئی کو ایک مثالی جمہوری جماعت بنانا تھا۔

بانی رکن نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے سب کو حصہ لینا چاہیے، ہم انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں، میں نے کاغذات نامزدگی، ووٹرز لسٹ اور انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کا مطالبہ کیا، میں نے نمائندوں کے سامنے تینوں درخواستیں رکھیں لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ جو آپ مانگ رہے ہیں وہ چیزیں ہمارے پاس ہیں ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواستیں مسترد کی جاتیں تو ہم قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں، چاہتا تھا انٹرا پارٹی الیکشن کا حصہ بنوں لیکن کاغذات کا کہا گیا موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے درخواست رکھوں گا پھر وہی فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button