تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خوراک کی طرف دوڑتی مرغیاں اچانک بے حس وحرکت ہو گئیں:ماجرا کیا ہے؟

اکثرانسانوں کو ایسے عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنہیں انسان سمجھ نہیں سکتا اور نہ ہی اس کا تجزیہ کر سکتا ہے۔ کیوں کہ ایسے واقعات اپنی پراسراریت اور کائنات کے رازوں کی وجہ سے ہمیں الجھا کر رکھ دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک عجیب وغریب واقعہ ایک عورت کے ساتھ پیش آیا اور اس نے اسے TikTok پر پوسٹ کیا ہے۔ وہ اپنی ملکیت میں موجود پانچ مرغیوں کو دانہ ڈالنےباغیچے میں گئی۔

جب اس نے ان کے لیے دانے بکھیر دیے۔ مرغیاں بکھرے ہوئے دانوں کو لینے کے لیے دوڑنےلگیں تو وہ اچانک بے حس وحرکت ہوگئیں اور ایک ہی سمت دیکھنے لگیں جیسے انہوں نے کوئی "بھوت” دیکھا ہو۔

خاتون نے شروع میں اس معاملے پر توجہ نہیں دی لیکن جیسے جیسے وقت گذرتا گیا وہ خوف محسوس کرنے لگی اور چیخنے لگی۔ مرغیوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرنے لگی۔

اینٹونیٹ نامی خاتون کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا دیکھ رہی ہے اور وہ سوچتی رہی کہ مرغیاں کیوں بے حس وحرکت ہوگئی ہیں۔

وہ بار بار چلائی اور بار بار مرغیوں کو دانوں کی طرف بلایا لیکن کوئی نہیں ہلی۔ جب اس نے "Nick” کی آواز لگائی تو مرغیاں پھر سے اس طرح بھاگنے لگیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ خاتون یہ ساری کیفیت دیکھ کر چکرا کر رہ گئی۔

ویڈیو پرملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ مرغیاں جب باز کو دیکھتی یا کسی دوسرے شکاری جانور کو دیکھتی ہیں تو وہ ایسے ہی بےحس وحرکت ہوجاتی ہیں۔ ممکن ہے خاتون کی مرغیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button