
حکومت نے اسٹریٹیجک نوعیت کے حساس اداروں کا کنٹرول اپنے پاس رکھنے اور کمرشل سرکاری اداروں کی بتدریج نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وضع کردہ پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ نے حکومتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023ء کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جسے میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق تمام حکومتی ملکیتی اداروں پر ہوگا،
حکومت اسٹریٹیجک نوعیت کے حساس اداروں کا کنٹرول اپنے پاس رکھے گی تاہم تمام کمرشل سرکاری اداروں کی بتدریج نجکاری کی جائے گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض اداروں کی تنظیم نو کرکے ان کے مستقبل کا جلد فیصلہ کیا جائے گا، مالی یا آپریشنل طور پر ناکام اداروں کو بیمار کمپنی ڈکلیئر کیا جائے گا، ایسے اداروں کی بحالی، تعمیر نو اور تنظیم نو کا پلان تیار کیا جائے گا،مستقبل میں حکومتی اداروں میں نئی بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔