تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نجی کالج کی طالبہ اغوا، ملزموں کا 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

لاہور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور اب ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

اور نامعلوم اغواکاروں نے تاجر سے 30 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواکیا ہے،

طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم اغواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مغویہ کے والد نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع کردی اور پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button