انتخاباتتازہ ترینخبریں

عام انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا مؤقف

عام انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، الیکشن کمیشن ان افواہوں کی پر زور تردید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، مقصد گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول پر کام کر لیا ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے جس کو جاری کرنے کیلیے مشاورت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button