تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

دیا مرزا نے بھی فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف آواز اُٹھا دی

معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے بھی غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی آواز اُٹھا دی۔

دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ رحم دلی کو دنیا کی کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی۔

دیا مرزا نے لکھا ہے کہ ہمارے بچے قیمتی ہیں، ان میں سے ہر ایک بچہ چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک یا علاقے سے ہو مہربان اور محبت کرنے والا اور پُرامن ہے اور بچوں کی یہ خوبیاں ہم میں سے ہر ایک کو بھی سیکھنا چاہئیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ایسے بحرانوں میں ہمارے بچوں کا خیال کریں، ان گنت معصوم چھوٹے بچے خوفناک جنگوں کی لپیٹ میں آ گئے جن کا کوئی قصور بھی نہیں لیکن پھر بھی وہ بھگت رہے ہیں۔

دیا مرزا نے مزید لکھا ہے کہ بطور انسان اور ماں، میرا اس بات پر پورا یقین ہے کہ کچھ بھی ہو مگر بچوں کے قتل کی کوئی وضاحت نہیں ہو سکتی۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ براہِ مہربانی ہمارے بچوں اور انسانیت کی خاطر اس جنگ کو روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button