تازہ ترینخبریںپاکستان سے

یورنیورسٹی آف جھنگ کے طلباء کا کیریئر داؤ پر

جھنگ میں یونیورسٹی آف جھنگ کے ہزاروں طلباکا مستقبل داو پر لگ گیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے شہر کی یونیورسٹی آف جھنگ مسائل کا گڑھ بننے لگی.

سابق وائس چانسلر پرفیسر شاہد منیر کے بعد یونیورسٹی میں تقریباً ڈیڑھ سال سے مستقل وائس چانسلر تعینات نہ کیا جا سکا اور دیگر اعلی انتظامی عہدے بھی تعیناتیوں کے منتظر ہیں جس سے کئی مسائل جنم لینے لگ گئے جس کا شکار طلباء ہو رہے.

یونیورسٹی کو نئی بلڈنگ کے لیے فنڈز ملنا تو درکنار فنڈز کی قلت کی وجہ سے اساتذہ اور ایڈمن عملےکو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں جس کی وجہ سے اساتذہ ہڑتال پر چلے گئےاور آج یونیورسٹی میں ہونے والے مڈ ٹرم کے امتحان منسوخ ہو گئے.

اساتذہ نے احتجاجاً آج مڈٹرم کا دوسرا پرچہ اور کلاسیں لینے سے انکار کر دیا جس سے طلبہ کو کافی پریشانی کا سامنا ہےجبکہ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی مثبت قدم نہ اٹھایا جا سکا.مارننگ سیشن کا پرچہ آدھے گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا اور ایوننگ کلاسز کے طلباء کو یونیورسٹی بلا کر ان کا پیپر نہیں لیا گیا.

اساتذہ نے کہا ہے کہ اگر اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان معاملات حل نہیں ہوئے تو پیپر نہیں لیں گے اور کلاسز بھی نہیں ہوں گی. وہیں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں نہ ملنا سراسر ظلم ہے انہیں تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

طلبا نے بھی یونیورسٹی کے ان حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہزاروں طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے

طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں وزیراعلی پنجاب سمیت جھنگ میں دیگر ترقیاتی کام کرا رہے ہیں وہیں جھنگ یونیورسٹی کے حالات پر بھی سنجیدہ نظر ڈالیں.

جھنگ یونیورسٹی آف جھنگ میں بجلی کے بل ادا نہ ہو سکے جس پر واپڈا نے کنکشن کاٹ دیا.اور یونیورسٹی کو فنڈز مہیا کیے جائیں اور کسی قابل شخصیت کو مستقل وائس چانسلر کے عہدے پر فائز کیا جائے اور دیگرانتظامی عہدوں پر بھی تعیناتیاں کی جائیں تاکہ یونیورسٹی کے مسائل کا حل نکالا جاسکے اور طلباو اساتذہ کی مشکلات ختم ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button