بھارت میں دن دیہاڑے لڑکی کو عوامی مقام پر موٹرسائیکل پر اغوا کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالیار میں پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں لڑکی کو نامعلوم افراد پیٹرول پمپ سے اغوا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ملزمان نے یہ واردات چند سیکنڈ کے دوران کی ہے۔
لڑکی جیسے ہی بس سے اتر کر پمپ پر اپنے بھائی کا انتظار کرنے کے لیے رُکی تو بےخوف ملزمان لوگوں کی موجودگی میں لڑکی کو اٹھاکر لے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہرے پر کپڑا باندھے ایک شخص لڑکی کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ وہاں لوگو موجود ہیں جو یہ سارا منظر دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
On Camera: Woman kidnapped in broad daylight on a motorcycle in Gwalior, Madhya Pradesh.#MadhyaPradesh#Gwalior#Crimepic.twitter.com/KxBRjIQku4
— TIMES NOW (@TimesNow) November 20, 2023