تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نشہ آور مشروب پلا کر ڈاکٹر کی خاتون سے زیادتی

فیصل آباد کے قصبے پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور 2 ملازمین نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی۔

پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button