
ایران کی جانب سے جدید ترین ہائپر سونک میزائل ”فتح“ کی رونمائی کردی گئی ہے، میزائل کی رونمائی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایران میں جاری اسلحے کی نمائش کے دوران کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس ڈویژن کے زیر انتظام ایرانی یونیورسٹی میں جاری اسلحے کی نمائش میں ’الفتح‘ ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کے علادہ دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ایرانی ساختہ ڈرون’غزہ‘ بھی رکھا گیا تھا۔
ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’الفتح‘ میزائل ایران کی ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں جدید اور اہم تبدیلیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے۔
نمائش میں شارٹ رینج پروجیکٹائلز کی بھی رونمائی کی گئی جبکہ ایران کے نئے ائیر ڈیفنس سسٹم ’مہران‘، ’شاہد سیریز’کی بے نام ائیریل وہیکلز اور 9 ڈئی میزائلوں کا جدید ورژن بھی پیش کیا گیا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے مسلم ریاستوں کو اسرائیل سے سیاسی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق خامنہ ای نے مسلم ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ ”کم از کم ایک محدود مدت کے لیے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کر لیں۔
گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے ارکان کے درمیان مشترکہ سربراہی اجلاس کے دوران، مسلم ممالک نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی درخواست کے مطابق اسرائیل پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ بعض اسلامی حکومتوں نے عالمی اداروں میں بظاہر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی لیکن بعض نے تو صیہونی جرائم کی مذمت تک نہیں کی جو کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے۔
Iran unveils Fatah-2 hypersonic ballistic missile with Hypersonic Glide Vehicle. Fatah-2 can achieve speed about 16 Mach and it has 1400km range (according to Iranian media).
The Iranian media claims that the missile is able to go through and destroy advance air defense systems. pic.twitter.com/u3Wvri3jFe— Conflict Watch PSF (@AmRaadPSF) November 19, 2023