تازہ ترینخبریںپاکستان

کیا 5000 کے نوٹ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ؟

سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، ایجنڈے میں مختلف بلز اور تحاریک شامل ہیں۔ 5000 کے نوٹ کے خاتمے کے حوالے سے ایوان میں تحریک پیش کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے، گرتی ہوئی پاکستانی کرنسی اور مارکیٹ سے ڈالر کی کمی کے بارے میں تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام بل اور کرمنل لاء ترمیمی بل ایوان بالا میں پیش کئے جائیں گے۔

معلومات تک رسائی کا بل اور گورنس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل سمیت فیکٹریز ترمیمی بل اور گارڈئینز اینڈ وارڈ ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button