
انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے 14ویں اوور کے دوران ایک شخص میدان میں آ گیا تھا جس کے بعد کچھ دیر کے لیے میچ روک دیا گیا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ’ایک غیر متعلقہ شخص گراؤنڈ میں آ گیا تھا۔ اس کے بعد چند لمحوں کے لیے میچ روک دیا گیا۔‘
گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص نے فلسطین کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شرٹ پر انگریزی میں ’سٹاپ بمبنگ فلسطین‘ یعنی فلسطین پر بمباری بند کرو کی عبارت درج تھی۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے بہت قریب کھڑا ہے۔
اس کے بعد چند ہی لمحوں میں فلسطین کے حامی تماشائی کو پولیس اور سکیورٹی اہلکار اپنی تحویل میں لے کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔
Police arrested the Palestine supporter who breached the security to enter the ground. pic.twitter.com/glpqFy7X27
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 19, 2023