اسرائیل لبنان سرحد پر حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں حزب اللّٰہ نے متعدد صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سرحدی علاقے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں کو راکٹ و گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان سے ہونے والےحملوں کی تصدیق کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان سے آنے والے راکٹ کو مار گرایا اور دیگر حملوں کا بھی جواب دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپوں میں ابھی ہلاکتیں نہیں بتائی گئیں۔