تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مدرسے میں کئی طلبا سے اساتذہ کی زیادتی کا انکشاف

مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلبا سے 2 اساتذہ کی مبینہ زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نےمقدمہ درج کرکے ایک ملزم انیس کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقہ چوآچوک کے مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلبا کے ساتھ 2 اساتذہ کی مبینہ زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا۔

پولیس نےمتاثرہ بچے کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرےبیٹےسمیت 14طلباکوذیشان اورانیس نےزیادتی کانشانہ بنایا،ملزمان چاقو سےڈراتے اورجسم پر نشان بناتے تھے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم انیس کوگرفتارکرلیا اور بتایا کہ ذیشان اور انیس نامی مدرس نے مجموعی طور پر مدرسہ میں زیر تعلیم 17طلباء کو باری باری بدفعلی کی اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھی۔

صدر پولیس نے متاثرہ 17 طلباء کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں ان کا میڈیکل جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد نتیجہ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طلبانےذیشان،انیس نامی ملزمان کےخلاف زیادتی کی شکایت کی، میڈیکل رپورٹ کےبعدمزیدکارروائی کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button