
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں نواز شریف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی، معاشی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔