
مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے برطرف کر دیا ہے۔ بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ سیم کے کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ بنا کر دنیا میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں جوش و خروش پیدا کر دیا تھا۔
سیم نے اس کمپنی کی شروعات میں مدد کی تھی۔ اور اس کی مالیت صفر بلین ڈالر سے 90 بلین ڈالر تک پہنچا دی تھی۔