شادی شدہ خاتون کی خودکشی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل کے واقعے میں شوہر اور سسر براہ راست ملوث نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے مبینہ خودکشی نے پولیس کو چکرا کررکھ دیا، بناؤ سنگھار کرنے کے بعد گلے میں پھندا کیوں ڈالا معمہ حل ہوگیا۔
خاتون کے قتل کے واقعے میں کوئی اور نہین بلکہ شوہر اور سسر براہ راست ملوث نکلے، 14 نومبر کی شام پولیس کو اطلاع ملی کہ زوجہ نور محمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جب جائے وقوعہ اور لائش کا معائنہ کیا تو پولیس بھی چکرا کر رہ گئی کہ خودکشی کرنے والی خاتون نے خودکشی سے پہلے خود کو تیار کیا اور خوب میک کر کے خودکشی کر لی۔
مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے گلے پر لگے زخم کے نشانات نے پولیس انوسٹیگیشن کے لیے معمہ حل کر دیا اور مقتولہ خاتون کے شوہر و سسر کو حراست میں لے لیا۔
ملزم شوہر کے مطابق اس کو اپنی بیوی پر مسلسل شک تھا جس کی بنا پر اس نے والد سے مل کر اپنی بیوی کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔