تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

یہ حقیقی انسانی چہرے نہیں۔۔۔ تو یہ کون ہیں؟

یہ ایک غیر معمولی تصویر ہے جسے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے لئے تیار کیا گیا ہے، یعنی یہ حقیقی انسانی چہرے نہیں ہیں بلکہ انہیں AI امیج جنریٹر کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق AI امیج جنریٹر پلیٹ فارمز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی اب حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ نظر آنے والے انسانی چہرے تخلیق کرسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی سفید فام افراد کے حقیقت پسندانہ نظر آنے والے چہرے بنانے میں مہارت رکھتی ہے، مگر ابھی تک دوسرے رنگوں کے چہروں کے ساتھ اسے یہ مہارت حاصل نہیں ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بہت سے افراد AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائے گئے چہروں کو حقیقی انسانی چہرہ سمجھتے ہیں۔

ایک حیران کُن حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ AI سے تیار کردہ چہروں کو حقیقی سمجھتے ہیں وہ اپنے فیصلے پر بھی زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں، یعنی وہ دھوکے سے بے خبر ہوتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ اگر AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائے گئے چہرے حقیقی نظر آنے کے سنگین مضمرات سامنے آسکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کو اب اصلی نظر آنے والے چہرے بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور انسانی نظر آنے والے چہروں کو مختلف جرائم کیلیے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ جس رفتار کے ساتھ یہ ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، تو امکان ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ حقیقی اور ڈیجیٹل چہروں میں فرق کرنا شروع کر دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button