سعودی شہریوں نے ایک ہفتے میں کھانے پینے پر کتنی رقم اڑائی؟

سعودی عرب کے شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران زندگی کی مختلف ضروریات زندگی پر کتنی رقم خرچ کی اس حوالے سے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مملکت کے باشندوں کی جانب سے گزرتے ہفتے (5 سے 11 نومبر) کے دوران مختلف ضروریات زندگی پر خرچ کی گئی رقوم کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق سعودی باشندوں نے سب سے زیادہ رقم کھانے پینے پر خرچ کی۔
عرب اخبار نے ساما کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی مملکت کے باشندوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں 5 سے 11 نومبر تک جو رقم خرچ کی ہے اس میں سے سے زیادہ رقم کھانے پینے پر خرچ کی گئی ہے جس کا حجم 1.7 ارب ریال ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں نے 1.7 ارب ریال ریسٹورینٹس اور قہوہ خانوں پر خرچ کیے جب کہ 277.3 ملین ریال تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں پر خرچ کیے۔
مملکت کے باشندوں نے اپنے ملبوسات اور جوتوں پر 723.2 ملین ریال، تعلیم پر 133.7 ملین ریال، صحت پر 744.9 ریال، ایندھن (پٹرول وڈیزل) پر 765.1 ریال خرچ کیے۔
اس کے علاوہ تعمیرات اور عمارتی سامان کی خریداری پر 352، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 3.222 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران فرنیچر پر 278 ملین ریال، زیورات پر 192.3 ملین ریال اور عمومی اشیا پر 117.9 ملین ریال صرف کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں نے اس کے علاوہ مختلف قسم کی خدمات پر 1.3 ارب ریال خرچ کیے۔