Uncategorized

بنگلادیشی ٹائیگرز330 رنز بنا کرپولین روانہ

حسن علی نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے.

بنگلادیش کے شہرچٹاگانگ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلا دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئ۔ حسن علی نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے.
چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی سٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 سکورتھا.لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری سکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔
اگلے آنے والے بیٹر یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کےباعث ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکور کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button