Uncategorized

پی ٹی اے کی جانب سے خوشخبری،فی منٹ کال کی قیمت کم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی، پی ٹی اے نے آؤٹ گوئنگ کال 70 پیسے سے گھٹا کر50 پیسے فی منٹ کردی۔
اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی، یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 50 پیسہ فی منٹ ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظر ثانی کی درخواستیں آئی تھیں جس پرمقامی، طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 50 پیسہ فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر مزید کمی کے بعد 40 پیسہ فی منٹ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button