تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے زیادہ معتبر و مستند ہے، ودیا بالن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ساؤتھ سنیما (جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری) معتبر و مستند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مقابلے میں زیادہ منظم بھی ہے۔

کئی مشہور اور ہٹ ہندی فلموں، جن میں پرینیتا، کہانی، لگے رہو منا بھائی اور بیگم جان شامل ہے، میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی ودیا بالن ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کو زیادہ مستند کہنے پر مبنی بیان خبروں کی شہ سرخی بنا۔

جنوبی بھارت کے شہر پالا کاڈ (ریاست کیرالا) کے ملیالم بولنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ ودیا کو سلور سکرین پر شناخت اور شہرت ہندی سنیما سے ملی۔

نینا گپتا اور لیجنڈری کرکٹر ویوین رچرڈز کی بیٹی فشن ڈیزائنر مسابا گپتا کے ساتھ انکے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کے دوران ودیا بالن نے اپنے ساؤتھ انڈین ماحول میں پرورش پر کھل کر گفتگو کی اور کہا اس ماحول نے انہیں ہمیشہ عاجزانہ انداز دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ وہاں لوگ اپنے کام میں زیادہ منظم ہیں۔ وہ کم بجٹ میں فلمیں بناتے ہیں، انکی فلمیں میڈیم سائز ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ زیادہ محنت سے کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button