تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ

آئی ایم ایف نے مذاکرات میں ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی سبسڈی سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا، اور ٹیوب ویل کے لیے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہوں گے، اس کی تجویز آئندہ ماہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جا سکتی ہے، اسکیم کے لیے 90 ارب روپے وفاق، صوبہ اور صارف ادا کرے گا، وفاق 30 ارب، متعلقہ صوبہ 30 ارب، 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔

ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی جائے گی اور وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف، عالمی بینک سے اس پر مشاورت ہوگی، اسکیم پر عمل درآمد سے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہیں ملے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی، نیپرا کے درمیان تعاون، فیصلوں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button