تازہ ترینخبریںپاکستان سے

تیراہ آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 پاک فوج چار جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں میں اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران و جوانوں، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہی

گذشتہ روز فورسز نے ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شیردل لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدرکی قیادت میں ٹیم نے کارروائی کی اور امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج چارجوان وطن پر قربان ہوگئے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن کیاگیا، سکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو ہرقیمت پرختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں فورسز کےعزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button