فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ خون کی وادی میں تبدیل ہو گیا ہے غزہ کےمناظرانسان کی برداشت سے باہر ہیں۔
اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کے ضمیر کو جنجھوڑتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ بچے بموں سے بھوک اور خوف سے شہید ہو رہے ہیںزخمیوں کوطبی امدادنہیں پہنچ رہی ایمبولینسز پر بمباری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ ملبے میں تبدیل ہو گیا زندہ بچ جانےوالوں کی تلاش جاری ہے انسانی اقدار کے علمبردار جارحیت رکوانےکیلئےاقدامات کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی وزیرداخلہ کہتا ہے غزہ میں انسانی بحران پیدا کریں تاکہ لوگ نہ رہ سکیں، اسرائیلی بمباری سے 10ہزار فلسطینی شہید اور 26ہزار سے زائد زخمی ہیں، اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 10لاکھ سے زائد لوگ بےگھر ہو چکےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرایٹمی حملےکرکےنسل کشی کی دھمکیاں دے رہا ہے عالمی عدالت کو قتل کی مشین کو رکوانے کیلئے وارنٹ گرفتاری دینے چاہئیں، اقوام متحدہ بچوں کےعالمی دن پر فلسطین شہید بچوں کی تصاویرشائع کرے۔