تازہ ترینخبریںدنیا

حماس کی جانب سے جاری ویڈیو میں یرغمالیوں کا اسرائیلی وزیر اعظم پر تنقید کے ساتھ جلد رہائی کا مطالبہ

حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ میں یرغمال بنائے گئے تین افراد کو دکھایا گیا ہے۔

ابھی تہ یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی ہے، لیکن اس ویڈیو میں نظر آنے والی تینوں خواتین مناسب صحت میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں تینوں خواتین کو کیمرے کے سامنے تین کُرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن اس دوران ان تینوں خواتین میں سے صرف ایک خاتون نے اس پوری ویڈیو میں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے بات کی ہے اور اسرائیلی انتظامیہ خصوصاً اسرائیلی وزیر اعظم کو پیغام دیا ہے۔

ویڈیو میں بات کرنے والی خاتون نے اسرائیلی وزیر اعظم بینیامن نیتن یاہو کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی بی سی حماس کی جانب سے جاری ہونے والی اس ویڈیو کو شائع نہیں کر رہا۔ جنگی قیدیوں اور یرغمالیوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے اور بی بی سی وہ مواد نشر نہیں کرتا جو ممکنہ طور پر کسی بھی قسم کے دباؤ کے تحت فلمایا گیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button