تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نوجوان گھر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا

شہر قائد کے علاقہ ماری پور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماری پور میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ عدیل کی موت ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کرنے لگی، پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔

پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق گھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق عدیل کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button