تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی صدر کو منہ توڑ جواب، فلسطین نے شہدا کے نام شائع کر دیے

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں شہید ہونے والوں کے نام شائع کر دیے جن میں درجنوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

وزارت نے امریکی صدر بائیڈن کے تبصروں کے بعد ناموں کی فہرست جاری کی جنھوں نے کہا تھا کہ انھیں فلسطینیوں کی اموات کے اعداد و شمار پر "کوئی اعتماد” نہیں ہے۔

فلسطینی حقوق کے گروپ الحاق کے عصیل الباجیہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے مقتول فلسطینیوں کے 7,000 ناموں میں سے پہلے 88 نام شائع کیے گئے ہیں جو کہ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا تھا کہ غزہ سول رجسٹری سے تقریباً 45 خاندانوں کی تمام زندہ نسلوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی بربریت میں اب تک ایسے کئی خاندان ہیں جن کا نام ونشان تک مٹا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button