Uncategorized

شکست کو خوامخواہ گلے سے لگانے کی بھرپور کوشش… ٹیم آسان میچ نہایت مشکل سے جیتنے میں کامیاب

آسان میچ تھا اور نہایت ہی سکون کے ساتھ جیتا جا سکتا تھا لیکن اتنا مشکل بنا دیا گیا کہ قوم کے ہاتھ اٹھ گئے کہ پروردگار ہماری ٹیم کو فتح یاب کر دے اور پھر ایسا ہی ہوا اور ٹیم جیت گئی اور وائٹ واش بھی کر دیا۔

دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی کرکٹ ٹیمنے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا. لیکن یہ جیت شکست کو خوامخواہ گلے سے لگانے کی بھرپور کوشش ناکام بننے کے بعد عمل میں آئی ۔ آسان میچ تھا اور نہایت ہی سکون کے ساتھ جیتا جا سکتا تھا لیکن اتنا مشکل بنا دیا گیا کہ قوم کے ہاتھ اٹھ گئے کہ پروردگار ہماری ٹیم کو فتح یاب کر دے اور پھر ایسا ہی ہوا اور ٹیم جیت گئی اور وائٹ واش بھی کر دیا۔
میچ کی آخری گیند پر فتح کیلئے دو سکور درکار تھے اور اس گیند کو پھینکنے کیلئے بنگلہ دیش کے کپتان محمد اللہ تین مرتبہ دوڑے ۔19 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کو جیت کیلئے صرف 8 رنز درکار تھے جبکہ 8 وکٹیں باقی تھیں ۔بیسویں اوور کی پہلی گیند سرفراز احمد نے ضائع کی جبکہ دوسری پر چھکا لگانے کی کوشش پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ اگلی ہی گیند پر حیدر علی بھی کیچ آؤٹ ہو گئے جس کےبعد صورتحال ففٹی ففٹی کی پوزیشن پر پہنچ گئی ۔
چوتھی گیند پر افتخار احمد نے چھکا لگایا جس کےبعد دو گیندوں پر دو سکور چاہئے تھا مگر پانچویں گیند پر افتخار بھی کیچ آؤٹ ہو گئے اور صورتحال ایک بار پھر ہاتھ سے نکلنا شروع ہو گئی
چھٹی گیند شائقین کرکٹ کے لئے طویل انتظار کا باعث بنی جسے محمد نواز نے کھیلنا تھا ، باؤلر نےچھٹی گیند پھینکی کہ محمد نواز وکٹ چھوڑ کر ایک طرف ہٹ گئے ، گیند وکٹ سے ٹکرائی مگر امپائر کی جانب سے ڈیڈ بال قرار دیدی ۔ باولر نے گیند پھر پکڑی اور پھینکنے کیلئے بھاگے جب وکٹ کے قریب پہنچے تو اِس سائیڈ پر کھڑے خوشدل شاہ کریز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر باؤلر نے گیند وکٹ کو مارنا چاہی مگر خوشدل بھی تیزی سے پلٹے اور کریز میں آگئے
تیسری کوشش میں باولر نے آخر گیند پھینک ہی دی جس پر محمد نوازنے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلا دی۔ یوں پاکستانی قوم نے سکون سے سانس لے لیا وگرنہ ٹیم کے ساتھ تو جوہو رہا تھا وہ ایک علیحدہ بات ہے لیکن قوم کو امتحان میں ڈال دیا گیا تھا جس کی قطعا ضرورت نہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button