تازہ ترینخبریںدنیا

جنگ خطے کو تباہی کی طرف لے جانے والےمرحلے میں داخل ہوچکی ہے:اردنی فرمانروا

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے منگل کو خبردار کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ "ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو خطے کو ناپسندیدہ نتائج کے ساتھ تباہی کی طرف لے جائے گی”۔

اردن کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ جنگ جو ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، خطے کو ناپسندیدہ نتائج کے ساتھ تباہی کی طرف لے جائے گی۔ عالمی برادری کو خونریزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ یہ جنگ انسانیت کی توہین ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "اس گھناؤنے قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔اسرائیل نے غزہ کے ہسپتال میں زیر علاج معصوم شہریوں، زخمیوں اور بیماروں پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ایک گھناؤنا جنگی جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل کو غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کو فوری طور پر روکنا چاہیے، جو کہ انسانی اور اخلاقی اقدار سے متصادم ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ "

انہوں نے زور دیا کہ اردن فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور ان کے منصفانہ نصب العین کے دفاع میں سب سے آگے رہے گا۔”

حماس کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غزہ شہر کے عرب الاھلی ہسپتال جسے المعمدان ہسپتال بھی کہا جاتا ہےکے صحن پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملہ اس نے نہیں کیا بلکہ یہ اسلامی جہاد کا ایک ناکام راکٹ حملہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button