تازہ ترینخبریںدنیا سے

نیویارک میں یہودیوں کا غزہ کے حق میں مظاہرہ

امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں کی جانب سے غزہ کے حق میں مظاہرہ  کیا گیا، کئی یہودی غزہ پر بمباری اور فاسفورس حملے پر آبدیدہ ہوگئے۔

مظاہرین نے کہا کہ غزہ کے عام شہریوں پر حملے توریت کی تعلیمات کے خلاف ہیں، غزہ میں عام شہریوں پر حملے نسل کشی ہے۔

دوسری جانب فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن سمیت کئی شہروں میں لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور پیکاڈلی سرکس سمیت کئی مقامات کی فضا نعروں سے گونج اٹھی۔

شہریوں نے عالمی برادری و اقوام متحدہ سے جنگ بندی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button