فرانس نے فلسطینیوں کے لیے امداد روکنے کی مخالفت کردی۔
فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرانس اسرائیل میں پُرتشدد کارروائیوں کے ردعمل میں فلسطینیوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے والی امداد کی معطلی کے حق میں نہیں ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کو فرانس کی مخالفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسپین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا مؤقف واضح ہے، فلسطین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔