تازہ ترینخبریںدنیا

فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے بعد نئی تصاویر میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کا کنٹرول دکھایا گیا ہے جب کہ حماس کے میڈیا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے کنٹرول کی تصاویر شائع کی ہیں جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو ایک اسرائیلی فوجی جیپ پر قبضہ کرتے ہوئے اسے غزہ کے اندر لے جا رہے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتے کو اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

الضیف نے تحریک کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ "الاقصیٰ فلڈ” آپریشن میں اسرائیل پر 5000 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آج عوام اپنا انقلاب دوبارہ حاصل کر رہے ہیں، اپنا راستہ درست کر رہے ہیں اور واپسی کے مارچ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔”

اس سے قبل آج اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نےغزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد ریاست میں حالت جنگ کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button