Uncategorized

آئی فون شیشے کا ، بیک اور فرنٹ دونوں جانب ڈسپلے

ہر روز نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے . آئی فون اب شیشے کا ہوگا، ایپل کمپنی نے نیا آئیڈیا متعارف کرا دیا۔ فرنٹ اور بیک دونوں طرف اسکرین ڈسپلے ہوگا۔
اپیل کمپنی نے شیشے سے بنے موبائل فون اور دیگر پراڈکٹس کی تخیلاتی تصاویر جاری کردیں۔ نئے آئیڈیا کے تحت آئی فون کی اسکرین اب فرنٹ کے ساتھ ساتھ بیک سائیڈ پر بھی ہوگی۔
فون میں تمام چھ اطراف سے روشنیاں خارج ہوں گی۔ شیشے سے بنا آئی فون روشنی کا منبع نظر آئے گا۔ ٹچ اسکرین بٹن موبائل فون کی سائیڈز پر بھی ہوں گے۔
پیٹنٹ فائلنگ میں ایسی ڈرائنگ بھی شامل ہیں جن میں فون کے کنارے کے ساتھ اسکرین کے کچھ بٹن مڑے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں ہوائی جہاز کے موڈ کو چالو کرنا، وائی فائی کو فعال کرنا، اور والیوم کے لیے کنٹرول شامل ہیں۔
کمپنی نے اس خوبصورت اور منفرد آئی فون کے علاوہ مستقبل میں ایپل اسمارٹ واچ اور میک پراڈکٹس بھی شیشے سے بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایپل کمپنی نے شیشے کی پراڈکٹس سے متعلق کاپی رائٹس رجسٹرڈ کروالیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button