تازہ ترینخبریںسیاسیات

شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوا مل گئی

پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ شکر ہے کہ نواز شریف کو 3 سال بعد دوا مل گئی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی ہے اسے جلسہ نہیں کہوں گا، انہیں بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اصولی طور پر واپس آ کر جیل جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button