سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی گئی ، تنخواہ سے ماہانہ 362.5 روپے اور سالانہ تنخواہ 4350 روپے کٹوتی شروع ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق صحت سہولت پروگرام کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی گئی اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے 362.5 روپے فی کس ماہانہ کٹوتی اور سالانہ تنخواہ سے4350روپےکٹوتی ہوگی۔
صحت سہولت پروگرام کیلئے ملازم کا پنجاب کامستقل رہائشی ہونا ضروری ہے، اگر ایک گھر سے 2 افراد سرکاری ملازم ہیں تو دونوں پرکٹوتی کا یکساں اطلاق ہوگا۔
صحت سہولت پروگرام سے ملازمین کوسالانہ 10لاکھ روپےعلاج کی سہولت ہوگی۔